جرائم و حادثات

بیرسٹر اویسی کے خلاف سنگین ریمارکس کرنے والا بی جے پی لیڈر لڈو یادو گرفتار

حیدرآباد_ 18 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کی افضل گنج پولیس نے بی جے پی لیڈر لڈو یادو کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی پر سنگین ریمارکس کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یادو کے خلاف افضل گنج پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 341,188,504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ لڈو یادو نے 15 اگست کو بیگم بازار چھتری کے بھاگیرتھی پوجا اسٹور میں بغیر اجازت کے ایک اسٹیج بنایا تھا اور   پیشگی اجازت کے بغیر ترنگا ریلی بھی نکالی تھی  جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ پولیس نے کہا کہ اس وقت رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی اسی سڑک سے گزر رہے تھے کہ  لڈو یادو نے مبینہ طور پر  رکن پارلیمنٹ کے خلاف ریمارکس کئے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button