نیشنل

مانسون کی جلد آمد کی پیش قیاسی

نئی دہلی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون کے لیے موسم مکمل طور پر سازگار ہے۔ محکمہ کے مطابق اس ہفتے کے آخر تک مانسون جنوبی خلیج بنگال، انڈمان سمندر اور انڈمان و نکوبار جزائر تک پھیل جائے گا۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں موجود کم دباؤ کا علاقہ بدستور برقرار ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اس کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔عام طور پر مانسون 20 مئی تک انڈمان تک پہنچتا ہے

 

اور اس کے بعد ملک کے مرکزی حصوں کی طرف بڑھتا ہے جبکہ یکم جون تک یہ کیرالہ تک پہنچتا ہے۔ تاہم اس سال امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مانسون جنوبی ریاستوں میں معمول سے پہلے پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے یہ بھی خبردار

 

کیا ہے ک اس سال بارشں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button