انٹر نیشنل

سعودی عرب۔کورونا کی نئی ویکسین لگانے کا آغاز، کن افراد کے لئے ضروری

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلنے کی اطلاع کے پیش نظر سعودی عرب میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیاہے جس کی تفیلات اس طرح ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے ڈیولپ کورونا ویکسین کے لیے ترجیحی بنیادوں پر لوگوں کی درجہ بندی کی ہے۔ویکسین لگانے کے لیے “صحتی ایپ” پر اپائنٹمنٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی درجہ بندی کے مطابق حاملہ خواتین، 50 برس سے زیادہ عمر کے مرد وخواتین، طبی اداروں میں کام کرنے والا وہ عملہ جن کا تعلق براہ راست مریضوں سے رہتا ہے۔ وبائی اورایکٹیو کینسر میں مبتلا افراد کو کورونا کی نئی ڈیولپ ویکسین لگانے کا آغازکیا گیا ہے۔ نئی کورونا ویکسین کے حوالے سے صحت کمیٹی کا کہنا ہے اس سے قطع نظر کہ ماضی میں ویکسین کی کتنی ڈوز لگائی جاچکی ہیں نئی خوراک لی جا سکتی ہے۔

 

ادارہ صحت کا کہنا ہے نئی ڈیولپ ویکسین بیماری کی پیچیدگیوں کو روکنے میں بہتر طورپر معاون ثابت ہوتی ہے۔ ایسے افراد جنہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے کہ علاوہ جنہیں موٹاپے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے وہ بھی ویکسین کی نئی خوراک لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button