مبارکباد

عفیفہ مہک کی انٹرمیڈیٹ سال اول میں امتیازی کامیابی

 

نظام آباد:25/ اپریل (ای میل) نبیری ایم اے وہاب صاحب مرحوم موظف محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ عفیفہ مہک متعلم شاہین کالج نظام آباد دختر ایم اے خالد فیکلٹی اُرد و اکیڈیمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر احمدی بازار نظام آباد بی پی سی سال اول میں 93 فیصد نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی۔ عفیفہ مہک کی امتیازی کامیابی پرایم اے ماجد سینئر اسسٹنٹ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نظام آباد سید اجمل سہیل قادری، سید معراج قادری حال مقیم کینڈا،عزیز و اقارب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ عفیفہ مہک مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button