تلنگانہ

حیدرآباد میں 3 سال کے بچے کو ایڈس سے متاثر خون چڑھا دیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد میں 3 سالہ بچہ کو ایچ ایی وی سے متاثر خون چڑھانے کا واقعہ پیش آیا۔ ضلع رنگاریڈی رام پلی سے تعلق رکھنے والا لڑکا 7 ماہ کی عمر سے تھلسیمیا سے متاثر ہے۔ اس کے ارکان خاندان ہر 15 دن میں ایک مرتبہ شہر کے اڈیک میٹ میں واقع ریڈ کراس بلڈ بینک سے اسے خون چڑھایا کرتے تھے۔ 20 جولائی کو بچہ کے والدین اسے لے کر خون چڑھانے کے لئے بلڈ بینک پہنچے۔ٹسٹ پر پتہ چلا کہ لڑکا ایڈس سے متاثر ہے جس کے ساتھ ہی ان کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی۔ انھوں نے نلہ کنٹہ پولیس شکایت کی کہ وہ مسلسل بلڈ بینک سے بچہ کو خون چڑھایا کرتے تھے اور ہر 2 ماہ میں ایڈس کا ٹسٹ کیا جاتا تھا تا حال نتیجہ بھی بھی مثبت نہیں آیا اور اس مرتبہ لڑکا ایڈس سے متاثر پایا گیا۔ ان کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button