تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نامپلی کی خصوصی عدالت میں حاضر

حیدرآباد _ چیف منسٹر ریونت ریڈی جمعرات کو نامپلی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے خلاف سابق میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

 

یہ مقدمات بیگم بازار، نلگنڈہ اور میدک پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں درج کئے گئے تھے۔ ریونت ریڈی جو اب چیف منسٹر ہیں، اس عہدہ پر فائز ہونے کے بعد دوسری مرتبہ عدالت میں حاضر ہوئے۔ ان کی یہ حاضری گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران ریزرویشن سے متعلق دیئے گئے بیانات پر درج مقدمہ کی سماعت کے سلسلہ میں ہوئی،

 

جس کی سماعت نامپلی میں واقع عوامی نمائندوں کی عدالت میں جاری ہے۔نلگنڈہ ٹو ٹاؤن، بیگم بازار، اور میدک ضلع کے کوڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں درج تین مختلف مقدمات میں ریونت ریڈی شخصی طور پر عدالت کے جج کے سامنے پیش ہوئے۔

 

چیف منسٹر کی آمد کے سبب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اور کورٹ ہال کے قریب عام افراد کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button