تلنگانہ
حیدرآبادیخواتین کے نام سٹی پولیس کا پیغام

حیدرآباد ۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے رات کے اوقات میں خواتین کے لئے شہر میں مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات کو افواہ قرار دیا۔
حیدرآباد پولیس کے مطابق رات 10 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان پولیس کو کال کریں تو خواتین کو مفت میں گھر پر چھوڑ دیا جائے گا۔اس جھوٹے پیغام میں کلھا گیا ہے کہ 1091 پر کال کرنے پر پولیس کی گاڑی آئے گی اور آپ کو لے جائے گی۔ حیدرآباد پولیس نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو رات کے اوقات میں
مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کے نام پر جو پیغام پھیلایا جا رہا ہے وہ جھوٹا پروپیگنڈہ ہے خواتین اس پر یقین نہ کریں۔