جرائم و حادثات

کار کا دروازہ اچانک کھول دینے سے بائیک پر جانے والے خاندان کی دو سالہ لڑکی کی موت _ حیدرآباد کے ایل بی نگر میں حادثہ، ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 2 جون ( اردولیکس) کار ڈرائیور کی غفلت سے دو سالہ لڑکی کی جان چلی گئی۔  یہ واقعہ حیدرآباد کے ایل بی نگر علاقہ میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایل بی نگر علاقے میں ایک کار ڈرائیور نے سڑک پر  کار روک دی اور اچانک کار کا دروازہ کھول کر کار سے اتر گیا اس دوران  بائیک پر جانے والا ایک جوڑا  کار کے دروازے سے ٹکرا گیا  جس کے نتیجے میں بائک پر جانے والے جوڑا  ششی ریکھا اور سید  اپنی دو سالہ لڑکی دھنا لکشمی کے ساتھ نیچے گر گئے۔ اس واقعہ میں لڑکی دھنا لکشمی کی موقع پر ہی موت ہو گئی تاہم ششی ریکھا کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button