تلنگانہ

اسکول کے اسٹاف روم میں نوجوان خاتون ٹیچر کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے سرکاری اسکول میں افسوسناک واقعہ

کریم نگر _ 20 جنوتی ( اردولیکس) اسکول کے اسٹاف روم میں ایک نوجوان خاتون ٹیچر کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 37 سالہ  ٹی  سنیتا منتھنی گورنمنٹ ہائی اسکول میں بطور ٹیچر خدمات انجام دیتی تھی ۔سنیتا، جو فزیکل سائنس پڑھاتی تھی کلاس روم میں جانے کے بعد اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور وہ چکر محسوس کرتے ہوئے اسکول کے اسٹاف روم میں واپس آکر اپنے ساتھی اساتذہ کے ساتھ کرسی پر بیٹھ گئیں اور چند لمحوں میں کرسی پر ہی ڈھیر ہوگئی ۔  ساتھی اساتذہ نے اس کی دل کی دھڑکن کو چیک کیا اور فوری طور پر 108 کو اطلاع دی۔میڈیکل عملے  نے پہنچ کر ٹیچر  کی جانچ کی اور بتایا کہ ان کی موت ہوگئی ہے ۔

سنیتا ٹیچر کی آنکھوں کے سامنے اچانک موت دیکھ کر ساتھی اساتذہ میں سکتہ طاری ہو گیا اور طلبہ بھی ششدر رھ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنیتا منچریال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں گوتمیشور کالونی میں رہتئ تھی اور ان  کے شوہر بھی سرکاری ٹیچر  ہیں۔ اور انھیں 6 سالہ بچہ بھی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button