تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانا شہر میں کپڑوں کے شوروم میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد _ حیدرآباد کے پرانا شہر کے علاقہ حافظ بابا نگر میں آج ایک کپڑوں کے شوروم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اورفائربریگیڈ کے حکام کو شبہ ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگ سکتی ہے۔ مقامی افراد نے آگ دیکھ کر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔ چار فائرانجنوں کو طلب کرکے زائد از دوگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پا لیا گیا۔ دکان میں کپڑوں کا اسٹاک ہونے کی وجہہ سے آگ لگتے ہی اطراف واکناف کے علاقہ میں دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑ گئی۔ شوروم کے مالکان نے بتایا کہ برقی وائر اسپارک کی وجہ سے گرپڑا اور آگ لگ گئی‌۔

متعلقہ خبریں

Back to top button