تلنگانہ

حیدرآباد میں 12 اگست کو ترنگا بائیک ریلی نکالنے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ کا اعلان

حیدرآباد _ 8 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے ‘ترنگا بائیک ریلی’ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ 12 اگست کو ‘ترنگا بائیک ریلی’ کا انعقاد کیا جائے گا۔  یہ ریلی آکاشا پوری ہنومان مندر سے شروع ہو کر دھول پیٹ، جمعرات بازار، بیگم بازار چھتری، سدی عنبر بازار، گولی گوڑا، کوٹھی وی ایچ پی آفس، کنگ کوٹھی، بگل کنٹہ، عابدس جنکشن سے ہوتے  ہوئے بی جے پی کے دفتر پر اختتام پذیر ہوگی۔ ایم ایل اے راجا سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے موقع پر منعقد ہونے والی ریلی میں سب کو شرکت کرنی چاہیے۔ ایم ایل اے راجا سنگھ نے یوم آزادی پر ہر  گھر پر قومی پرچم لہرانے اور ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button