پروفیسر جئے شنکر کے خوابوں کی تکمیل کے لیے بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا سابق رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی

پروفیسر جئے شنکر کے خوابوں کی تکمیل کے لیے بی آر ایس کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہوگا سابق رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی
مکتھل 06/اگست ( اردو لیکس نیوز) مکتھل ٹاؤن سابق رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے نظریاتی معمار، تحریکِ تلنگانہ کے روحِ رواں اور "بابائے تلنگانہ” پروفیسر کوٹھاپلی جئے شنکر کے افکار و نظریات کو زندہ رکھنا ہر تلنگانہ باشندے، بالخصوص بی آر ایس کارکنان کی ذمہ داری ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار آج ان کے رہائش گاہ پر پروفیسر جئے شنکر کی 92ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست تقریباً 1200 طلبہ اور نوجوانوں کی قربانیوں کی بنیاد پر وجود میں آئی۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے پروفیسر جئے شنکر کے نظریات کو فراموش کر دیا ہے
، جبکہ تلنگانہ کی حقیقی تعمیرِ نو انہی کے افکار کے مطابق ہونی چاہیے اس سے قبل تقریب کے آغاز پر پروفیسر جئے شنکر کی تصویر پر گلپوشی کی گئی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
اس موقع پر سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین پی نرسمہا گوڑ، سابق منڈل پارٹی صدر اے مہی پال ریڈی، سابق ٹاؤن پارٹی صدر جٹلا چنا ہنومنتھو، ٹیکول پلی سرپنچ شراون کمار، سابق منڈل پارٹی صدر کے ایلا ریڈی، نرسمہا ریڈی، شیوا ریڈی، جٹلا شنکر، جٹلا ساگر، اُپّری گنٹی رگھو، کمھاری روی کمار، نیتاجی ریڈی، ایشور یادو، ایلی گنڈلا بالپا، آنجنیلو، کتھلاپا، ہنومنتھو، شیومنی اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔



