این آر آئی
سکسیس XI کی بے جھول کارکردگی۔ طوفانی انداز میں سیمی فائنل میں داخل

کے این واصف
سکسیس XI کرکٹ ٹیم نے اپنے مسلسل پانچویں جیت کے ساتھ پرنس عبدالعزیز بن نصر T20 ٹورنمنٹ میں اپنی جگہ بنالی۔ سکسیس XI کی جانب سے میر سکندر اللہ کی رپورٹ کے مطابق سکسیس XI نے یاراں کرکٹ کلب کو 18 رن سے شکست دے کر یہ مقام حاصل کیا۔
سیمی فائنل مین پہنچنے کی اس کوشش میں نوید علی عرشی کے 35 گیندوں مین 65 رن فتح کی بڑی وجہ رہی۔ اس کے علاوہ عبدالحسن صدیقی کے قابل قدر (50) رن بھی ستائش کے قابل ہیں۔ اوپنر محمد رمضان ابراھیم نے 20 رن جوڑے
ہارنے والی ٹیم یاراں کرکٹ کلب 7 وکٹون کے عوض 162 رن ہی بنا پائی۔