تلنگانہ

ورنگل میں جلسہ اورریالیوں پرپابندی

ورنگل: ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں جلسہ اورریالیوں پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی نے اس سلسلے میں احکامات جاری کئے ہیں۔ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس مہینہ کی 31 تاریخ تک یہ پابندی نافذ العمل رہے گی۔ واضح کیا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button