جرائم و حادثات
نابالغ لڑکیوں کا ریپ،کرناٹک موروگھامَٹھ کا بڑا پجاری شیو مورتی موروگھا شرانارگرفتار

بنگلورو: نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ میں ملوث کرناٹک کے موروگھامَٹھ کے بڑے پجاری شیو مورتی موروگھا شرانارکوکرناٹک پولیس نے جمعرات کی رات گرفتارکرلیا تاہم مٹھ کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سنت نے پولیس کے سامنے خود سپردگی اختیارکی۔
نابالغ لڑکیوں کی جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد شرنارو پر پوکسو ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ اُس پر چِتر دُرگ ضلع میں اُس کی مٹھ کے زیراہتمام چلنے والے ایک ہا سٹل میں ہائی اسکول کی دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ شیومورتی کو کَل رات دیر گئے ایک عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے اُسے 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اِس کے بعد اُسے چِتر دُرگ ڈسٹرکٹ جیل لے جایا گیا۔