تلنگانہ

سکھیش چندرشیکھر کو تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے روآنہ کی قانونی نوٹس _ الزامات واپس لینے کا کیا مطالبہ

حیدرآباد _ 14 جولائی ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر اور ریاستی وزیر کے ٹی آر نے دہلی شراب کیس کے ملزم سکھیش چندر شیکھر کو قانونی نوٹس روآنہ کی ہے۔ وزیر کے ٹی آر نے قانونی نوٹس میں کہا کہ سکھیش چندرشیکھر نے  ان کے خلاف مرکز اور سی بی آئی کو بے بنیاد الزامات کی شکایت کی ہے۔ کے ٹی آر نے سکھیش سے کھلی معافی مانگنے اور ان کے خلاف شکایت کو غیر مشروط واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ کے ٹی آر نے مستقبل میں ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ نہ پھیلانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button