تلنگانہ

تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں بی جے پی اور ٹی آر ایس کارکنوں کے درمیان تصادم _ کئی زخمی

ورنگل _ 15 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے جنگاوں میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پدیاترا کے دوران بی جے پی اور ٹی آر ایس کارکنوں میں تصادم ہو گیا۔

بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی نجے کی ویورو پلی گاوں میں یاترا کے دوران ٹی آرایس کے کارکن وہاں پہنچے اور ان کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا  ۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی ۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوۓ دونوں گروپس کو منتشر کر دیا۔ اس تصادم میں ٹی آرایس کے 6 اور بی جے پی کے 4 کارکن زخمی ہو گئے جن کو مختلف دواخانوں میں شریک کیا گیا۔ اس دوران وز مرد یا کر راو نے ٹی آرایس کارکنوں کی عیادت کی ۔ اس بات کی شکایت بنڈی سنجے نے ڈی جی پی سے فون پر بات چیت کرتے  ہوئے برہمی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button