تلنگانہ
کانگریس گریجویٹ ایم ایل سی نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

حیدرآباد: گریجویٹ حلقوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے دو نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
پارٹی نے دونوں نشستیں ریڈی برادری سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو دی ہیں۔حیدرآباد، محبوب نگر اور رنگاریڈی اضلاع پر مشتمل گریجویٹ حلقے سے ساما رام موہن ریڈی کو امیدوار مقرر کیا گیا ہے جبکہ نلگنڈہ
ورنگل اور کھمم اضلاع پر مشتمل گریجویٹ حلقے سے سرووتّم ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔



