نیشنل

حیران کن واقعہ، گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

نئی دہلی۔ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ایسا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

 

اس واقعہ نے نرسنگ کے تعلیمی اور رجسٹریشن نظام پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ ملک میں نرسنگ تعلیمی نظام سے متعلق ایک اور بڑا تنازع سامنے آیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں آن لائن طریقے سے ایک گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے واقعے نے ہلچل مچا دی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ کونسل کے آن لائن پورٹل پر مناسب دستاویزات اور تصدیق کے بغیر رجسٹریشن ہونے کے طریقۂ کار پر تنقید کی جا رہی ہے۔مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل کے آن لائن پورٹل اور دستاویزات کی جانچ کے نظام کو آزمانے کے لیے این ایس یو آئی کے ریاستی نائب صدر روی پرمار نے ایک تجربہ کیا۔

 

اس مقصد کے لیے انہوں نے کونسل کے آن لائن پورٹل پر ایک گدھے کی تصویر اپ لوڈ کی۔ اس کے علاوہ نرسنگ کی کسی حقیقی تعلیمی اہلیت کے بغیر جعلی دستاویزات بھی جمع کرائے گئے۔درخواست میں امیدوار کے والد کے نام کی جگہ "Donkey Father” (گدھے کا باپ) درج کیا گیا۔

 

مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد کونسل کے آن لائن سسٹم نے مبینہ طور پر کسی تصدیق کے بغیر خودکار طریقے سے اسی گدھے کے نام پر عارضی نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش نرسز رجسٹریشن کونسل نے اس پر ردعمل ظاہر کیا۔

 

کونسل کے صدر ڈاکٹر وینو کشواہا نے کہا کہ یہ صرف عارضی (Provisional) رجسٹریشن تھا اور اس کے بعد دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سرٹیفکیٹ یا دستاویزات جمع کرکے اس طرح کی کارروائی کرنا قانوناً جرم ہے۔تاہم اس واقعے کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا ہے

 

کہ اضافی سسٹم ویریفکیشن چیکس نافذ کیے جانے تک رجسٹریشن کا عمل عارضی طور پر روک دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button