تلنگانہ

کانگریس لیڈر فیروز خان تلنگانہ ویمن کمیشن کے سامنے حاضر

تلنگانہ کانگریس لیڈر محمد فیروز خان کو خواتین کے خلاف مبینہ طور پر نازیبا ریمارکس کرنے کے معاملے میں تلنگانہ ویمن  کمیشن کے سامنے پیش ہونا پڑا۔ جمعہ کو وہ تلنگانہ ویمن کمیشن کے دفتر پہنچے اور کمیشن کی چیئرپرسن نیرلہ شاردہ کے روبرو اپنی وضاحت پیش کی۔

 

کمیشن نے ان کے خلاف اس وقت نوٹس جاری کی تھی جب 21 جون کو گاندھی بھون میں ہوئی ایک پریس کانفرنس کے دوران فیروز خان پر خواتین کی توہین کرنے والے بیانات دینے کا الزام لگا تھا۔ ان الزامات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے 4 جولائی کو انہیں حاضر ہوکر جواب دینے کا حکم دیا تھا۔

 

فی الحال یہ دیکھنا باقی ہے کہ کمیشن اس معاملے میں آئندہ کیا کارروائی کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر کمیشن کا ماننا ہے کہ فیروز خان کے ریمارکس خواتین کی عزت نفس کو مجروح کرنے والے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button