نیشنل
حج 2025 کے دوران 64 بھارتی حجاج اکرام انتقال کرگئے – مرکزی وزیر کرن ریجیجو کا بیان

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے 2026 کے حج سفر کی تیاریوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حج 2025 کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے
۔ جہاں 2024 میں 200 سے زائد حجاج کرام انتقال کر گئے تھے، وہیں 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر 64 رہ گئی۔رجیجو نے اس بہتری کا سہرا کئی عوامل کو دیا اور واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ حج کمیٹی کی تنظیم میں کوئی خامی تھی
۔ انہوں نے حج کمیٹی، اقلیتی امور کی وزارت، امور خارجہ کی وزارت، سعودی عرب کے سفارتخانے اور جدہ میں موجود ہندوستانی قونصلیٹ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مل کر حج کو آسان اور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ شہری ہوابازی، صحت اور داخلہ امور جیسی کئی دیگر وزارتوں نے بھی حج 2025 کی کامیابی میں مثبت کردار ادا کیا۔