تلنگانہ

سی وی آنند تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی احکامات جاری

حیدرآباد: تلنگانہ کے نئے ڈی جی پی کے طور پر سی وی آنند کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں۔ موجودہ ڈی جی پی شیودھر ریڈی اس ماہ کی 30 تاریخ کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ حال ہی میں یو پی ایس سی نے ڈی جی پی کے عہدے کے لیے اہل آئی پی ایس افسران کی فہرست ریاستی حکومت کو بھیجی تھی۔

 

اس فہرست میں سی وی آنند کے ساتھ 1994 بیچ کے وِنایک پربھاکر آپٹے اور سومیامشرا شامل تھے۔ ان تینوں میں سب سے سینئر ہونے کی بنیاد پر حکومت نے سی وی آنند کو ڈی جی پی مقرر کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button