جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں بندوق کے ساتھ نوجوان کی ہنگامہ آرائی ۔ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس) پرانے شہر کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود  میں ایک نوجوان نے بندوق لے کر ہلچل پیدا کردی ۔ بہادر پورہ مین روڈ پر واقع انڈین آئل پٹرول پمپ  پر ایک نوجوان موٹر سائیکل پر پٹرول بھروانے آیا۔ اس نے کہا کہ وہ نقد رقم ادا نہیں کرے گا۔  چونکہ پٹرول پمپ میں آن‌لائن  ادائیگی غیر کارکرد  تھی، پمپ انتظامیہ نے نوجوان سے نقد رقم دینے کو کہا۔ نوجوان کا بنک مینیجر کے ساتھ اس بات پر بحث ہو گئی کہ یو پی آئی کی ادائیگی کیوں کام نہیں کر رہی ہے۔

اسی دوران  نوجوان نے فون کرکے اس کے دو  ساتھیوں کو پٹرول پمپ پر طلب کرلیا اور دو نوجوان  پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔ ان میں سے ایک نوجوان نے اپنی بندوق نکالی اور پٹرول پمپ کے عملے کو دہشت زدہ کردیا۔ تینوں نوجوانوں نے مل کر پٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ کی اور کیشیئر پر حملہ کیا۔ اس کارروائی میں حملہ آور افتخار نامی نوجوان زخمی ہوا۔ پٹرول پمپ کے عملے نے فوراً جوابی حملہ کیا اور افتخار کو پکڑ لیا۔ اسی وقت دو دیگر نوجوان وہاں سے فرار ہو گئے۔

پٹرول پمپ کے اسٹاف نے فوری طور پر بہادر پورہ پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس نے افتخار  کو حراست میں لے کر علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا جو فلک نما کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ پولیس دو دیگر نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہے جو مفرور ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button