جنرل نیوز

مکتھل میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک کے چیکس تقسیم

 

مکتھل 06/ اگست ( اردو لیکس) مکتھل کے ایم پی ڈی او دفتر میں کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت مستحق مستفیدین میں امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب میں مکتھل میونسپل چیئرپرسن محترمہ واکٹی مانسا ہنمنتھو نے چیکس تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت غریب اور متوسط طبقہ کے خاندانوں کی بیٹیوں کی شادیوں میں مالی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے فلاحی اسکیموں پر مؤثر انداز میں عمل کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری کی خصوصی دلچسپی کے باعث مکتھل اسمبلی حلقہ کے ہر مستحق خاندان تک حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر تین ماہ بعد کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے تحت امدادی چیکس تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ مستحق خاندانوں کو بروقت مالی مدد حاصل ہو سکے۔

 

محترمہ مانسا ہنمنتھو نے مزید کہا کہ اگرچہ آج وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری مکتھل میں موجود نہیں تھے، تاہم انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ "کسی بھی صورت میں مستحقین کو چیکس کی تقسیم میں تاخیر نہ ہونے پائے، فوری طور پر تمام اہل افراد میں چیکس تقسیم کیے جائیں۔” انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیر کی سنجیدگی اور مستحقین کے مسائل کے فوری حل کی فکر قابلِ ستائش ہے۔

 

تقریب میں تحصیلدار ستیش کمار، سابق زیڈ پی ٹی سی جی لکشما ریڈی، اے ایم سی وائس چیئرمین گنیش کمار، کانگریس منڈل صدر سرینواس گوڑ، سینئر کانگریس قائد کٹا سریش، مختلف دیہات کے سرپنچ، میونسپل کونسلرس، کوآپشن اراکین، اے ایم سی ڈائریکٹرس، محکمہ ریونیو کے عہدیداران، کانگریس قائدین، عوامی نمائندے اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button