تلنگانہ

مکتھل کے سابق رکن اسمبلی دیاکر راو کا انتقال

تلگو دیشم پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کے دیاکر راو مختصر علالت کے بعد انتقال کرکئے ۔ انھوں نے   تلنگانہ کی دو اسمبلی حلقوں مکتھل، وامرچنتہ سے نمائندگی کی تھی  آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ان کا انتقال ہوگیا، وہ پچھلے چند ماہ سے شدید علیل تھے،

 

وہ ایک حرکیاتی وفعال لیڈر کی حیثیت سے اپنی شناخت بنوائی تھی، وہ دو مرتبہ سابقہ حلقہ اسمبلی امرچنتہ کے رکن اور ایک مرتبہ حلقہ اسمبلی مکتھل سے ایم ایل ائے منتخب ہوئے تھے، متحدہ ضلع محبوب نگر کی سیاست میں وہ نمایاں مقام رکھنے کے علاوہ سابق میں بڑے اثرروسوخ کے حامل سیاسی قائد مانے جاتے، ان کی اہلیہ بھی دو مرتبہ رکن اسمبلی رہنے کے علاوہ متحدہ ضلع محبوب نگر کی ضلع پریشد چیرمین رہی، اور سیتا دیاکر ریڈی کے نام سے سیاسی حلقوں میں بڑی متعارف تھیں،

 

مسٹر دیاکر ریڈی کے انتقال سے ضلع محبوب نگر، ایک فعال، بے لوث سیاستداں سے محروم ہوگیا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button