تلنگانہ

تلنگانہ میں گورنر کوٹہ ایم ایل سیز محمد اظہرالدین اور کودنڈارام کی حلف برداری، سیاسی بے یقینی کا خاتمہ

تلنگانہ میں گورنر کوٹہ ایم ایل سیز کی حلف برداری، سیاسی بے یقینی کا خاتمہ

 

تلنگانہ میں گورنر کوٹہ کے تحت نامزد کردہ ایم ایل سیز، وزیر محمد اظہرالدین اور پروفیسر کودنڈارام نے آج حلف اٹھا لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتّا سکھندر ریڈی نے دونوں کو حلف دلایا  اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت متعدد وزراء بھی موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سیز کی تقرری کا معاملہ تعطل کا شکار تھا۔ ریاستی کابینہ کی منظوری کے باوجود فائل گورنر کے پاس زیر التوا رہی، جس کے باعث وزیر اظہرالدین کے عہدے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، کیونکہ وہ اسمبلی کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں تھے۔

 

حالات ایسے بن گئے تھے کہ اگر 30اپریل تک وہ کسی ایوان کے رکن نہ بنتے تو انہیں وزارت سے استعفیٰ دینا پڑتا۔ تاہم اس نازک صورتحال میں گورنر شیو پرتاپ شکلا نے کودنڈارام اور اظہرالدین کے ناموں کو منظوری دیتے ہوئے انہیں قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کر دیا، جس کے بعد آج باقاعدہ حلف برداری عمل میں آئی اور سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button