تلنگانہ
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی

حیدرآباد/ ریاست تلنگانہ میں بارشیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے 2 اکتوبر تک ریاست میں موسم خشک رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں گرمی میں اضافہ ہوگا۔
تاہم شمال مشرقی مانسون کی آمد سے قبل چلنے والی مشرقی ہواؤں کے اثر سے 3 سے 10 اکتوبر کے درمیان جنوبی تلنگانہ کے اضلاع میں بعض مقامات پر گرج چمک اور بجلی کی کڑک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔



