تلنگانہ

"حیدرا ہٹلر سے متاثر ہو کر بنایا”؛ ریونت ریڈی کا چونکا دینے والا انکشاف

بنگلورو: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بنگلورو میں ’’دی ہندو ہڈل‘‘ پروگرام کے دوران حیدرا (HYDRAA) کے نام سے متعلق ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس نام کے انتخاب میں ہٹلر  سے تحریک حاصل کی۔

 

چیف منسٹر نے کہا کہ ، ’’میرے لئے ہٹلر ہی تحریک کا ذریعہ ہے۔ دراصل حیدرا ہٹلر کی کور ٹیم کا نام تھا۔ کسی بھی شخص کو، کسی بھی لمحے ختم کیا جا سکتا ہے، اسی مقصد کے تحت اُس وقت ہٹلر نے اس شعبے کو چلایا تھا۔ اب میں نے بھی اسی ہٹلر کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے یہاں اس کا نام ‘حیدرا’ رکھا ہے۔‘‘

 

ریونت ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرا کا قیام غیر شہر میں تالاب اور جھیل پر قانونی سرگرمیوں، آبی ذخائر اور سرکاری اراضی پر قبضوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس پر تنقید شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button