جنرل نیوز

ٹی جی ئی جے اے سی کی جانب سے کھمم میں 20 ہزار ملازمین کے ساتھ نومبر 3 کو آتما سمیلن

ٹی جی ئی جے اے سی کی جانب سے کھمم میں 20 ہزار ملازمین کے ساتھ نومبر 3 کو آتما سمیلن کا کھمم کے ممتا روڈ پر واقع چرکوری گارڈن میں انعقاد کھمم میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں تلنگانہ گزیٹیڈ امپلس ٹی جی ئی جے اے سی کے ریاستی صدر اے لوری سرینواس راؤ کی مخاطب

 

کھمم کے ممتا ہاسپٹل روڈ پر واقع چرکوری گارڈن میں منعقدہ صحافتی کانفرنس میں ٹی جی ئی جے اے سی کے ریاستی صدر اے لوری سرینواس راؤ نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے بتاریخ 3 نومبر بروز اتوار کھمم کے چرکوری گارڈن میں تلنگانہ گزیٹیڈ امپلس یونین جے اے سی کی جانب سے 20 ہزار ملازمین کے ساتھ آتما سمیلن کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے اے لوری سرینواس راؤ نے کہا کے اس آتما سمیلن میں ریاست تلنگانہ کے 20 ہزار ملازمین اپنے افراد خاندان کے ساتھ شریک ہونگے اس آتما سمیلن کا مقصد ملازمین کی ہمت افزائی اور حوصلے افزائی کرنا ہے حکومت کے تمام اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کی ذمداری سرکاری ملازمین پر ہی ھوتی ہے تلنگانہ کی کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کے حق میں مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور بالخصوص ریاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کے جو ڈی اے زیر التواء تھے ان میں سے ایک ڈی اے کو حکومت نے جاری کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو راحت پہنچانے کا کام کیا اے لوری سرینواس راؤ نے تمام سرکاری ملازمین کے یونینوں کے ذمداران سے اپیل کی ہے کہ اس آتما سمیلن میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ شریک ہوکر کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے اس آتما سمیلن میں تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا ریاستی وزیر مال و اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کھمم کلکٹر مذمل خان کھمم کمشنر پولیس سونیل دتھ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے اس صحافتی کانفرنس میں مختلف یونینوں کے ذمداران بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button