اوٹکور منڈل سرپنچوں کی تنظیم کی نئی عاملہ کا متفقہ انتخاب، کانگریس منڈل صدر کی تہنیت

اوٹکور:18 اگست (اردو لیکس) اوٹکور منڈل سرپنچوں کی تنظیم کے نئے عاملہ کے ارکان کے متفقہ طور پر منتخب ہونے پر اوٹکور منڈل کانگریس پارٹی کے صدر سی. سوریہ پرکاش ریڈی نے انہیں شاندار طریقے سے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی۔
اس موقع پر ستیارام کتھلپّا کو منڈل سرپنچوں کی تنظیم کا صدر، واکٹی وینکٹیش کو نائب صدر اور جے پرکاش ریڈی کو جنرل سکریٹری کی حیثیت سے متفقہ طور پر منتخب کیا گیا
۔ اس موقع پر سی. سوریہ پرکاش ریڈی نے نومنتخب عاملہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرپنچوں کا اتحاد ہی دیہات کی ترقی کی اصل طاقت ہے۔ نئی عاملہ عوامی خدمت کے میدان میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے اور دیہات کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے
۔ اس پروگرام میں اوٹکور منڈل یوتھ صدر کانگریس کورم مہیش ریڈی، سرپنچ ستیہ نارائنا ریڈی، پگڈی مری سرپنچ جعفر ،سری نو، شیوا رامولو، بھیم کَوی، وارڈ ممبر ملیش، بندی نریش، ڈاکٹر رگھو سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔



