تلنگانہ

تلنگانہ ٹیٹ TETامتحان لکھنے والے امیدواروں کیلئے ضروری اطلاع

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ٹیچرس ایلجبلٹی ٹیسٹ ٹی ایس TS TET ٹیٹ 2024 کے لیے درخواستوں کے ادخال‌ کے عمل کا آغاز ہو گیا۔

 

خواہشمند امیدوار 10 اپریل تک آن لائن درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹیٹ امتحان 20 مئی تا تین جون کے درمیان دو‌سیشنس میں منعقد ہوگا۔ امتحان کے اوقات کار صبح نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اور دوپہر دو بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک ہوں گے۔

 

15 مئی سے ہال ٹکٹ دستیاب رہیں گے۔ TET ٹیٹ کے نتائج 12 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button