جرائم و حادثات

ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی ہوم‌گارڈ نے بچائی جان۔ ویڈیو دیکھیں

ورنگل۔ گھریلو جھگڑوں سے پریشان ایک شخص خودکشی کرنے کے لیے ریلوے ٹریک پر سو گیا تھا جسے ٹریفک ہوم گاڈ نے بچا لیا۔

 

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں پیش آیا۔‌تفصیلات کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والا سونو نامی مزدور تلاش معاش کے سلسلے میں ورنگل منتقل ہو گیا تھا گھریلو جھگڑوں کے چلتے آج اس نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا

 

وہ ریلوے ٹریک پر سو گیا تھا، اس ٹریک پر ٹرین آنے ہی والی تھی اسے دیکھ کر ہوم گاڈ روی وہاں پہنچ گیا اور اس نے جان جو کھم میں ڈال کر سونو کی جان بچائی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button