ال انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اوپن اسکول چیس میموریل انڈر 16 کا اردو گھر حیدرآباد میں کامیاب انعقاد

حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام آج آل انڈیا اے پی جے عبدالکلام اوپن اسکول چیس میموریل انڈر 16 کا افتتاح مہمان خصوصی زبیر العمودی ریاستی نائب صدر تیلگو دیشم پارٹی کے ہاتھوں عمل میں آیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی مہمان اعزازی ایم اے قدیر پرنسپل گورنمنٹ کالج نے شرکت کی
اس موقع پر ڈائریکٹر سید سراج الدین ، سید عبدالحی قادری چیف انجینئر سکریٹری سوسائٹی و آرگنائزر نے بتایا کہ نو روانڈ سوئس فارمیٹ قواعد اور لیگ تازہ ترین ٹائی بریکرز کے ساتھ مقابلے منعقد کئے گئے انہوں نے بتایا کہ آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اوپن اسکول چیس میموریل انڈر 16 کا اہم مقصد ریاستی و ملک گیر سطح پر چیس کے ماہر کھلاڑیوں کو روشناس کرانا ہے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی ہمت آفزائی کرنا شامل ہے
سید سراج الدین و سید عبدالحی قادری نے مزید بتایاکہ ریاستی و قومی سطح پر چیس کے کھلاڑیوں کے لئے ایک قومی سطح پر تنظیم کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے نام کا عنقریب اعلان کیا جائیگا جس کے تحت چیس میں دلچسپی رکھنے والے کھلاڑیوں کو رکنیت دی جائےگی