تلنگانہ

رکن کونسل بی آر ایس کے کویتا کی 16 مئی کو امریکہ روانگی 

رکن کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا کی 16 مئی کو امریکہ روانگی 

 شوہر انیل کے ہمراہ بیٹے آدتیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی

 سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے غیر ملکی دورہ کی اجازت 

 

حیدرآباد: رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا اپنے شوہر انیل کے ہمراہ 16 مئی کو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوں گی۔ وہ اپنے فرزند آدتیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گے۔ کویتا 23 مئی کو حیدرآباد واپس ہوں گی۔کویتا کے غیر ملکی دورہ کے سلسلہ میں دہلی کے راوس ایونیو میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے اجازت دے دی ہے اور ہفتہ کو باقاعدہ احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button