جرائم و حادثات
گروکل اسکول میں سانپ ڈسنے سے 3 طالبات ہلاک۔ مہاراشٹرا میں واقعہ

حیدرآباد: مہاراشٹرا کے گڑھ چرولی ضلع میں واقع ایک گُروکُل آشرم اسکول میں سانپ کے ڈسنے سے تین طالبات کی موت ہوگئی۔
گڑھ چرولی ضلع کے دھانورا آشرم اسکول میں پیر کی رات کھانا کھانے کے بعد طلبہ و طالبات فرش پر سو رہے تھے۔ اسی دوران سانپ کے کاٹنے سے انو (12 سال)، دیپیکا (14 سال) اور سشمتا (12 سال) کی موت ہوگئی۔
مزید دو طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ناگپور منتقل کیا گیا۔مہاراشٹرا حکومت نے ہلاک طالبات کے ارکان خاندان کے لیے 5 لاکھ روپے فی خاندان معاوضے کا اعلان کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
طلبہ کی حفاظت کے حوالے سے والدین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔




