تلنگانہ

ریل روکو احتجاجی پروگرام کی کویتا کے ہاتھوں پوسٹرس کی اجرائی

ریل روکو پروگرام کو وکلا برادری کی بھرپور تائید

کویتا کے ہاتھوں پوسٹرس کی اجرائی

 

تلنگانہ جاگروتی اور یونائیٹڈ پھولے فرنٹ (یو پی ایف) کے اشتراک سے 17 جولائی کو منعقد شدنی ریاست گیر ”ریل روکو” احتجاج کی وکلا برادری نے بھی بھرپور حمایت کی ہے۔تلنگانہ جاگروتی لیگل سل کے کنوینر نریندر یادو کی قیادت میں تیار کردہ پوسٹر کی آج صدر تلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے اپنی رہائش گاہ پر اجرائی عمل میں لائی

 

اس موقع پر کویتا نے کہا کہ پسماندہ طبقات کے لئے 42 فیصد ریزرویشن کے مطالبہ کو قانونی حیثیت دلانے کے لئے یہ احتجاج ناگزیر ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی حمایت سے تحریک کو تقویت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی۔

 

رکن کونسل کویتا کا ایسومنی کو خراج عقیدت

رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس و صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے رام نگر کا دورہ کیا اور جاگروتی قائد ڈیوڈ کے گھرپہنچ کر ان کی والدہ ایسومنی کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایسومنی حال ہی میں انتقال کر گئیں۔ کویتا نے چتا استھل پر پہنچ کر پھول نچھاور کئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

بعد ازاں انہوں نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اوراظہار تعزیت کیا ۔کویتا نے ڈیوڈ و دیگر اہل خانہ کو صبر کا مشورہ دیا۔کویتا نے کہا کہ جاگروتی کا ہر کارکن خاندان کا حصہ ہےاور دکھ کی گھڑی میں وہ ہر ساتھی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button