تلنگانہ

بی جے پی آئین سے ”سیکولر“ جیسے الفاظ کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں ملیکارجن کھرگے کا خطاب

حیدرآباد _ 4 جولائی ( اردولیکس) کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ بی جے پی آئین سے ”سیکولر“ جیسے الفاظ کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

وہ کہہ رہے ہیں کہ آئین میں سیکولر کا ذکر ہی نہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں اگر واقعی ایسا ہے تو بی جے پی اپنے منشور سے سیکولر کا لفظ نکال کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جے بھیم، جے باپو، جے سمودھان کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچانا ہے تاکہ آئین اور جمہوریت کو محفوظ رکھا جاسکے۔

 

کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہی یہ اندازہ ہو چکا تھا کہ تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں جتنی بھی مرکزی حکومت کے ادارے قائم ہیں وہ سب کانگریس کے سابقہ دور حکومت کی دین ہیں

 

۔ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے عوامی منتخبہ نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی تشکیل صرف اور صرف کارکنوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح پر بی جے پی برسرِ اقتدار ہے

 

، اس بنیاد پر کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ بی جے پی ریاست میں بھی حکومت بنا لے گی لیکن ہمارے کارکنوں نے باقی تمام پارٹیوں کو شکست دے کر کانگریس کو اقتدار تک پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button