جرائم و حادثات

تلنگانہ ۔خاتون ہیڈ ماسٹر رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

کھمم: ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں خاتون ہیڈ ماسٹر کو اے سی بی حکام نے رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کھمم ضلع کے مدھیرا گرلز  گورنمنٹ ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر سری دیوی منابستی-منا بڑی پروگرام کے دوران کیے گئے ترقیاتی کاموں کے لیے کنٹراکٹر سے رشوت طلب کی۔ کنٹراکٹر نے محکمہ انسداد رشوت ستانے کے حکام سے شکایت کی۔  ہفتہ کو ہیڈ ماسٹر سری دیوی کو کنٹراکٹر نے 25 ہزار روپیے ادا کئے۔ وہاں موجود اے سی بی عہدیداروں نے چھاپہ مار کر خاتون ہیڈ ماسٹر کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button