نیشنل

پانی پوری اور چاکلیٹ کیلئے معصوم بچہ نے کردیا پولیس کو فون

حیدرآباد: ایک عجیب و غریب واقعہ میں سات سال کے لڑکے نے بار بار سائبر کرائم پولیس کو فون کرتے ہوئے پانی پوری اور چاکلیٹ دلوانے کی ضد کررہا تھا۔ سائبر کرائم کی ٹول فری نمبر 1930 ر پچھلے کچھ دنوں میں لڑکے نے کم از کم آٹھ مرتبہ فون کیا۔ یہ واقعہ پدو چیری میں پیش آیا۔

 

ہر کال پر لڑکا معصومیت سے مطالبہ کرتا کہ اُسے پان پوری اور چاکلیٹ دلوایا جائے۔ ابتدا میں سائبر کرائم پولیس نے اسے بچوں کی شرارت سمجھ کر نظرانداز کیا لیکن جب معاملہ بار بار دہرایا جانے لگا تو حکام کو تشویش ہوئی۔

 

بالآخر فون نمبر کے سراغ کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے جمعہ کے روز لڑکے کے مکان کا پتہ لگایا۔ تفتیش پر انکشاف ہوا کہ لڑکا یہ تمام فون کالس اپنی ماں کے موبائل فون سے کر رہا تھا۔

ایس پی بھاسکرن کی قیادت میں سائبر کرائم یونٹ کی ٹیم نے لڑکے کے والدین سے ملاقات کی اور معاملہ کی وضاحت کی۔ بچے کو سختی سے سمجھایا گیا کہ پولیس ہیلپ لائن مذاق یا کھیل کے لیے نہیں ہوتی بلکہ عوام کی مدد کے لیے مخصوص کی گئی ہے۔

 

پولیس نے والدین کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کو فون کے استعمال میں ذمہ داری سکھائیں تاکہ اس قسم کی غیر سنجیدہ حرکتوں سے گریز کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button