تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں اتوار 27 اپریل کو بھاری جلسہ عام – لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

بی آر ایس کی تشکیل کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر اتوار 27 اپریل کو پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر ورنگل ضلع کے یلکاترتی گاوں کے مضافات میں ایک بھاری جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے

 

جس کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اس جلسہ عام میں لاکھوں افراد بشمول پارٹی کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی پارٹی قیادت ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے تاکہ اس جلسہ عام کے ذریعہ اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

 

یلکاترتی میں 1213 ایکر اراضی جلسہ عام کے لئے حاصل کی گئی۔ جس میں 154ایکر جلسہ گاہ کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ باقی اراضی پارکنگ اور دیگر مقاصد کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ شہ نشین پر 500 قائدین کے بیٹھنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ شہ نشین سے متصل ایک اور شہ نشین بنایا گیا جہاں کلچرل پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

 

اس جلسہ عام کے لئے ریاست بھر سے آرٹی سی بسوں کے علاوہ کاروں، ٹریکٹرس اور دوسری گاڑیوں کو ملاکر جملہ 50 ہزار گاڑیوں کے آنے کا اندازہ کیا جارہا ہے۔ پارکنگ کے لئے 1055 ایکر اراضی مختص کی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ سے زائد کرسیوں کا انتظام کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button