تلنگانہ

اب 10 سال پہلے کی سیاست نہیں رہی۔ اب پوری ماڈرن سیاست چل رہی ہے : حیدرآباد میں راہول گاندھی کی تقریر

حیدرآباد  –  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ    اب 10 سال پہلے کی سیاست نہیں رہی۔ اب پوری ماڈرن سیاست چل رہی ہے۔ گذشتہ 10 برسوں میں دنیا کی سیاست تبدیل ہوگئی ہے۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم نے یہ سب کچھ تبدیل کردیا ہے  حیدرآباد کے ہائی ٹیک سٹی میں بھارت سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے یہ بات کہی ۔

 

اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کو کچلنے کے پروگرام بھی جاری ہیں۔ اپوزیشن کے قائدین کو ایوانوں میں بات کرنے کا موقع فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ یہ طرز عمل یہیں نہیں بلکہ دنیا بھر میں جاری ہے جہاں پر حکمراں جماعتیں اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہی ہیں۔

 

اس لئے اپوزیشن کے موقف کو پیش کرنے کے لئے نئے پلیٹ فارم کی تلاش کرنے کے حالات پیدا ہورہے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ملک میں خواتین کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ فی الوقت مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام ہی راہیں تلاش کررہی ہیں۔ اس لئے سیاسی قائدین کو بھی عوام کے بتائے ہوئے راستہ پر ہی چلنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے بجائے عوام میں محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک عالمی ترقی پسند تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہوچکی ہے اور اب ایک نئی طرز سیاست تشکیل دینا ضروری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button