تلنگانہ
حیدرآباد میں مقیم پاکستانیوں کو ملک چھوڑ دینے کی نوٹس

حیدرآباد ۔ حیدرآباد پولیس نے پاکستان کے چار باشندوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل تک ملک چھوڑ دیں۔
مرکزی حکومت نے ملک میں مقیم تمام پاکستانی باشندوں سے خواہش کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک چھوڑ دیں۔ شہر میں 213 پاکستانی باشندے ہیں۔ ان میں سے اکثریت طویل مدتی ویزا پر ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ لانگ ٹرم ویزا پر مقیم افراد کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
پولیس نے چار پاکستانی باشندوں کی نشاندہی کی ہے جو مختصر مدتی ویزا پر ہیں اور ان باشندوں کو نوٹس دی گئی ہے۔