بزنس

آر بی آئی پھردیا جھٹکہ۔ ریپو ریٹ میں اضافہ۔ لون کی اقساط ہوں گی مہنگی

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے مالی سال 2022-23 کی آخری کریڈٹ پالیسی کے فیصلوں کا آج اعلان کیا ہے۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نےایم پی سی میٹنگ کے نتائج کے بارے میں جانکاری دی ہے اور اس میں ریپو ریٹ کا اعلان کیا ہے۔آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے کہا کہ عالمی معیشت میں اتار چڑھاؤ اور مہنگائی کے اعداد و شمار ہندوستانی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے لیکن عالمی چیلنجس ہمارے سامنے ہیں اور اسی کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے۔ آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ مالی سال 2023 کے لیے ہندوستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ 7 فیصد لگایا گیا ہے مالی سال 2023-24 میں مہنگائی کی شرح 4 فیصد کی حد سے اوپر رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button