تلنگانہ

وزیر تارک راما راو کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد _ 30 اگست ( اردولیکس) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود ایک ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا  کہ وہ سمجتھے رہے ہیں کہ ہم نے کورونا وائرس کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے تاہم یہ خیال آج غلط ثابت ہوا۔

 

انہوں نے بتایا کہ انہیں کچھ علامات محسوس ہوئیں جس کے بعد انہوں نے کورونا کا ٹسٹ کرایا اور اس کا نتیجہ مثبت آیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔ انہوں نے گذشتہ دنوں ان سے ملاقات کرنے والوں کو بھی اپنا ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button