تلنگانہ

ایل کے جی کی طالبہ کے ساتھ گھناونی حرکت، حیدرآباد کے اسکول کی مسلمہ حیثیت منسوخ

حیدرآباد: شہرکے علاقہ بنجارہ ہلز میں واقع ڈی اے وی اسکول کی مسلمہ حیثیت منسوخ کردی گئی ہے۔ یہ وہی اسکول ہے جہاں کی خاتون پرنسپل کے کار ڈرائیورنے ایل کے جی کی معصوم طالبہ کے ساتھ گھناونی حرکت کی تھی۔ ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی کی ہدایت پرحیدرآباد کے ڈی ای او نے اسکول کی مسلمہ حیثیت کی منسوخی کے احکامات جاری کئے۔ واضح رہے کہ اسکول میں زیرتعلیم معصوم طالبہ کے ساتھ ڈرائیوررجنی کمارنے جنسی زیادتی کی تھی جس کے بعد اس کے خلاف اورلاپرواہی برتنے پراسکول پرنسپل کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس نے کیس درج کرلیا تھا اوران کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button