تلنگانہ

مودی حکومت کے سی آرخاندان کو نشانہ بنارہی ہے۔ بیرسٹراسد الدین اویسی

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکز میں برسراقتدارمودی حکومت چیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر کے خاندان کو نشانہ بنارہی ہے۔ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ہتھیار گھر پر رکھیں لیکن مودی حکومت سی ایم تلنگانہ اوران کے ارکان خاندان کو کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔انھوں نے ٹویٹرپیغام میں بی جے پی حکومت کی اوچھی سیاست پرتنقید کی۔ صدرمجلس نے مزید لکھا کہ مودی حکومت تلنگانہ حکومت اور سی ایم کے سی آر کے خاندان کو نشانہ بنارہی ہے جو تلنگانہ کی جامع ترقی کے لیے کام کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button