جنرل نیوز

ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور میں جلسہ تقسیم انعامات

ادارہ فیض القاسم نعمانیہ حراپور منڈل اندرویلی ضلع عادل آباد میں آج 18 مارچ بروز ہفتہ انعامی و وداعی جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کے مہتمم مفتی محمد عرفان مظاہری نے کہاکہ آپ طلبہ اس چمن کے گل ہیں ، اور آپ کا اللہ نے علم دین کے لئے انتخاب کیا ہے

 

،اور علمِ دین اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، قرآن مجید میں جابجا اہل علم کی تعریف کی گئ، طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے مفتی ص نے کہاکہ گھر واپسی کے بعد اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کریں، گھر واپسی کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ اساتذہ سے رابطہ برقرار رکھیں، مفتی ص نے ادارہ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ الحمد للہ یہاں دینی تعلیم کے ساتھ باضابطہ ماہر اساتذہ کے ذریعہ عصری تعلیم کا بھی نظم ہے، اور آئندہ سال ان شاء اللہ متعدد طلبہ SSC کا امتحان بھی لکھنے والے ہیں، اس اجلاس سے ادارہ کے ناظم مولانا سید رضوان اسعدی نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جدائی کا غم ایک ناقابل برداشت غم ہوتا ہے، سیرت کے مختلف حوالوں سے مولانا نے متعدد واقعات بیان کئے، مولانا نے کہاکہ حضورؐ نے فرمایا کہ قرآن پڑھنے والے اور پڑھانے والے سب سے اچھے ہوتے ہیں، لہذا عام لوگ اس حدیث کی روشنی میں آپ کو جانچیں گے، دیکھیں گے، لہذا ہم مدرسہ میں رہتے ہوئے جن اعمال کے پابند ہوتے ہیں، ان کو اپنے گھر پر بھی برقرار رکھیں،

 

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے میناریٹی سیاسی قائدین جناب امجد ص اور سفیان ص نے شرکت کی، جناب امجد ص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر حاضری سے بہت خوشی ہوئی، میں طلبہ واساتذہ کی کامیابی پر ان کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور طلبہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے اساتذہ اور ذمہ داروں کی باتوں پر عمل پیرا رہیں، اور گھر پر اپنے رہن سہن کردار و واخلاق کو داغدار ہونے نہ دیں،

اس موقع پر جناب داوءد ص صدر مدرسہ ھذا نے بھی طلبہ کو عمدہ نصیحتیں کیں، اور خاص طور سے غیر شرعی لباس سے پرہیز کی نصیحت کی، اور کہا کہ اپنے آپ کے راہ راست سے بدل جانے کے لئے لباس کا بدل جانا کافی ہے،

 

اس موقع پر مہمان مکرم کے ہاتھوں جملہ درسگاہوں میں امتیازی وترغیبی درجات سے کامیابی حاصل کرنے والوں، نیز قلیل مدت میں پاروں کی تکمیل کرنے والوں، سال بھر اعلی اخلاق کا نمونہ پیش کرنے والوں، علاوہ ازیں تمام طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا،نیز اس موقع پر ادارہ کے معلمین مولانا مظہر حسامی ص استاذ شعبہء حفظ، مولوی الیاس ص استاد شعبہء ناظرہ اور مولانا شیخ اظہر ص حسامی استاد شعبہء دینیات کو "مثالی معلم” ایوارڈز سے نوازا گیا، اس وداعی اجلاس میں ادارہ کے طالب علم شیخ سمیر سلمہ توشم نے وداعی نظم گنگناکر سب کو پُرنم کردیا، اجلاس کا آغاز محمد عبیداللہ معاذ خان کی تلاوت اور شیخ ریحان سلمہ عادل آباد کی نعت سے ہوا، اور مفتی محمد عرفان مظاہری ص کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا،اس موقع پر ادارہ کے جمیع طلبہ ، اساتذہ، ذمہ داران اور اولیائے طلبہ موجود تھے،

متعلقہ خبریں

Back to top button