تلنگانہ
باکسنگ ورلڈ چیمپئن نکہت زرین پیرس اولمپکس میں کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستانی اسٹار خاتون باکسر نکہت زرین نے پیرس اولمپکس کے آغاز میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔نکہت زرین پہلی بار اولمپکس میں کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں مخالف ٹیم کو 5-0 سے شکست دے دی۔ ورلڈ چیمپئن نکہت زرین نے 50 کلوگرام کے زمرہ میں جرمن باکسر میکسی کلوٹزر کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔
تلنگانہ کے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے اس جیت کے ساتھ ہی پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن نکہت زرین نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور 2022 کے ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے
۔ وہ 2022 اور 2023 میں ورلڈ چیمپئن رہ چکی ہیں۔ نکہت زرین پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے دعویداروں میں شامل ہیں۔