تلنگانہ

سی ایم اوکے حکم پر پیپرلیک۔ بنڈی سنجے کا سنسنی خیز الزام

حیدرآباد: بی جے پی تلنگانہ ریاستی سربراہ بنڈی سنجے نے سنسنی خیز الزام لگایا کہ ٹی ایس پی ایس سی کا پیپر سی ایم او کے حکم پر لیک کیا گیا تھا۔ بی جے پی ریاستی ایس سی مورچہ کی میٹنگ نامپلی میں منعقد ہوئی۔ بی سنجے نے پارٹی پرچم لہرا کر اجلاس کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا احتجاج اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک معاملے میں کے ٹی آر کو برطرف نہیں کیا جاتا۔
بنڈی سنجے نے کہا کہ ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ بے روزگار لوگوں کی زندگی پراثرپڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں وزراء کو بولنے کی آزادی بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button