تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف درخواست – جانیے عدالت نے کیا کہا

تلنگانہ ہائی کورٹ میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ یہ درخواست "ایکٹ پبلک ویلفیئر فاؤنڈیشن” کی جانب سے داخل کی گئی تھی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ وقف ترمیمی قانون پر عمل درآمد نہ کیا جائے

 

۔ درخواست میں وقف ترمیمی قانون کی کئی دفعات کو چیلنج کیا گیا۔ہائی کورٹ نے اس درخواست پر غور کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال وقف ترمیمی قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں پہلے ہی سماعت جاری ہے،

 

لہٰذا اس معاملے میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ اس بنیاد پر ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button